قانون شکنوں کے اعصاب پر سوار رہنے والی پولیس فورس کو ”گھڑسواری“ کی تربیت پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے نکھار کا باعث بنے گی، کیپٹن (ر) ظفر اقبال 160

قانون شکنوں کے اعصاب پر سوار رہنے والی پولیس فورس کو ”گھڑسواری“ کی تربیت پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے نکھار کا باعث بنے گی، کیپٹن (ر) ظفر اقبال

قانون شکنوں کے اعصاب پر سوار رہنے والی پولیس فورس کو ”گھڑسواری“ کی تربیت پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے نکھار کا باعث بنے گی، کیپٹن (ر) ظفر اقبال

ڈیرہ غازی خان ( فخرالزمان لکھیسرسے )ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا ہے کہ قانون شکنوں کے اعصاب پر سوار رہنے والی پولیس فورس کو ”گھڑسواری“ کی تربیت پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے نکھار کا باعث بنے گی،اس سکول سے تربیت پانے والے پولیس افسران و اہلکار جھپٹ کر پلٹنے اور پلٹ کر جھپٹنے کے فن سے مذید آشنا ہو جائیں گے،آر پی او فیصل رانا کی پروفیشنل ہنر مندی پہلے ہی مصدقہ ہے ان کی مانیٹرنگ میں ”گھڑ سواری“ایک قابل تقلید آئیڈیا بن جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی خان میں پولیس کے ”ہارس رائیڈنگ“سکول کا افتتاح کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر آر پی ا وفیصل رانا اور ڈی پی او عمر سعید ملک بھی موجود تھے،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس فورس کو علاقائی اعتبارسے بھی تربیت دی جاتی ہے گھڑ سواری ایک دلچسپ فن ہے جس کی تربیت ایک طرف پولیس کو ایک ایسے بھر پور فن سے مزین کرے گی جو قانون شکنوں کے خلاف بعض مقامات پر کامیابی کی کنجی بنے گا جبکہ دوسری طرف یہ فن ایک غیر نصابی سرگرمی کے طور پر پولیس افسران اور اہلکاروں کی تربیتی دلچسپی میں اضافے کا باعث بنے گا،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال کو بتایا گیا کہ ڈی جی خان پولیس میں ماہر ”اسپ سوار“موجود ہیں جو غیر تربیت یافتہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو ”گھڑ سواری“

کی تربیت دیں گے،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے ڈی جی خان میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے خاندانوں سے ملاقات کی،انہوں نے کہا کہ معاشرے اور محکمے کے کل کے لئے اپنا آج قربان کرنے والے پولیس شہداء قانون پسند عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کے مشترکہ محسن ہیں،ہم ان کی کل وقتی خدمت کر کے بھی شہداء کے احسانات کی الف کا قرض بھی نہیں اتار سکتے،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا کہ آر پی ا وفیصل رانا کی اس خصوصیت سے ہر کس و ناکس آگاہ ہے کہ یہ بطور کمانڈر اور مانیٹرنگ آفیسر فورس کے ہر اہلکار کو اپنی اولاد سمجھتے ہیں،پروفیشنل پولیس افسران کی یہ ایک شاندار روائت بھی ہے جسے فیصل رانا بخوبی نبھا رہے ہیں،ڈی جی خان پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں