پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت ملک میں حقیقی جمہوریت کی بقا اور غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ 128

پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت ملک میں حقیقی جمہوریت کی بقا اور غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ

پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت ملک میں حقیقی جمہوریت کی بقا اور غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ

دولتالہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم ملیگ ن تحصیل گوجرخان کے صدر راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت ملک میں حقیقی جمہوریت کی بقا اور غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کی جانے والی جدوجہد مہنگائی،بے روزگاری اور اقربا پروری کے خلاف ہے پاکستان کے 22کروڑ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکمرانوں کوپاکستان اور پاکستانیوں سے کوئی سروکار نہیں

عوام کو سبز باغ دکھا کر اقتدار حاصل کرنے والوں نے حکومت سنبھالنے کے بعد عوام کو دن میں تارے دکھا دیے ہیں وہ گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک کا مقصد آئین کی بالا دستی،پارلیمنٹ کی خودمختاری اور قوانین کی عملدرای ہے حکمران غربت کے خاتمے کے بجائے غریب کو ختم کرنے کے در پہ ہے حکومت ہر محاز پر ناکام اور عوام کا اعتماد کھو چکی ہے وطن عزیز کا ماضی گواہ ہے کہ پاکستان میں جس قدر بھی ترقی ہوئی اسکا تمام تر سہرا پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں برادران کے سر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں