وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا ٹھٹھہ کے تاریخی مقامات کا دورہ 152

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا ٹھٹھہ کے تاریخی مقامات کا دورہ

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا ٹھٹھہ کے تاریخی مقامات کا دورہ

ٹھٹھہ:( امین فاروقی بیورو چیف) وفاقی وزیر شفقت محمود نےٹھٹھہ میں قومی ورثے اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا، ایشیا کے سب سے بڑے قبرستان مکلی میں مرزا عیسی خان ترخان کا مقبرہ او ر تاریخی شاہجہان مسجد کو دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود قومی ورثے اور تاریخی مقامات کے دورے پر ٹھٹھہ پہنچے جہاں انہوں نےٹھٹھہ میں قومی ورثے اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا ایشیا کے سب سے بڑے قبرستان مکلی میں مرزا عیسیٰ خان ترخان کا مقبرہ او ر تاریخی شاہجہان مسجد کو دیکھا اور معائنہ کیا ۔ مکلی قبرستان میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج میں خصوصی طور پر طور ٹھٹھہ میں قومی ورثے اور تاریخی مقامات دیکھنے آیا ہوں ، اس دورے کا خصوصی مقصد یہ ہے قومی ورثے کو دیکھنا ہے کے یہاں کیسا کام ہورہا ہے ،اس کا معائنہ کرکے اس کی بہتری کیلئے ہم کچھ کرینگے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد قومی ورثوں کی دیکھ بحال کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اس کے باوجود میں خود معائنہ کرنے آیا ہوں، وفاق سے جو ہو سکے گا وہ ہم کرینگے، کورونا کی بیماری کے بعد جتنے بھی فیصلے ہوئے ہے وہ سب متفقہ طور پر کیئے ہے، تعلیمی اداروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی سمیت تمام صوبوں کے وزرا یکم فروری سے تعلیمی ادارے کھولنے پر متفق ہیں، پہلی کلاس سے لیکر یونیورسٹی تک تمام تعلیمی ادارے یکم فروری کو کھل جائے گے،کورونا کے باعث تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے، ہم نے امتحانات اور تعلیمی سال کو بھی آگے بڑا دیا ہے۔

براڈشیٹ اسکینڈل پر وفاقی وزیر نے کہا کہ براڈ شیٹ کا معاملہ آیا ہے ہم نے سپریم کورٹ کے معزز ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا ہے ،یہ معاملہ مشرف کے دور میں شروع ہوا تھا ،مسلم لیگ نواز کا پرانا وتیرہ ہے انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا اور ن لیگ کو جسٹس قیوم جیسے لوگوں کی عادت ہے، اس سے قبل وزیر تعلیم شفقت محمود کو ٹھٹھہ کی آمد پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ اور محکمہ آثار قدیمہ کے افسران نے قومی ورثوں اور تاریخی مقامات ہر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں