حکومت پنجاب کی جاری کردہ کورونا ایس اوپیز کے مطابق انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں محمد علی وسیم نے ڈی پی او آفس خانیوال کے سبزہ زار میں کھلی کچہری 119

حکومت پنجاب کی جاری کردہ کورونا ایس اوپیز کے مطابق انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں محمد علی وسیم نے ڈی پی او آفس خانیوال کے سبزہ زار میں کھلی کچہری

حکومت پنجاب کی جاری کردہ کورونا ایس اوپیز کے مطابق انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں محمد علی وسیم نے ڈی پی او آفس خانیوال کے سبزہ زار میں کھلی کچہری

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی جاری کردہ کورونا ایس اوپیز کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ڈی پی او آفس خانیوال کے سبزہ زار میں کھلی کچہری لگائی اور فرداً فرداًضلع خانیوال کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کی شکایات ومسائل سنے اورموقع پر متعلقہ پولیس افسران کو سائلین کی جانب سے پیش کی گئی شکایات ومسائل کو میرٹ پرفوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ معاشرے میں قانون وانصاف کی بالادستی کو برقرار رکھتے ہوئے

پبلک سروس کی باآسانی فراہمی اور جرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی خانیوال پولیس کا نصب العین ہے اس مقصدکے حصول کے لیے پولیس فورس کے رویوں میں تبدیلی کیساتھ ساتھ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضاء کو فروغ دیا جارہا ہے۔انہو ں نے مزیدکہا کہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں

کہ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کی مشکلات کے ازالہ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثرحکمت عملی اپناتے ہوئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ڈی پی او نے کہاکہ میرے دفتر کے دروازے ہرخاص وعام کے لیے کھلے ہیں‘پولیس عوام کی خادم ہے عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل برو ئے کار لائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں