محلہ راجپوت اللہ آباد گلی میں کھڑا گٹروں کاگندا پانی انتظامیہ کی عدم توجہی سے سیلاب کامنظر پیش کررہا ہے 131

محلہ راجپوت اللہ آباد گلی میں کھڑا گٹروں کاگندا پانی انتظامیہ کی عدم توجہی سے سیلاب کامنظر پیش کررہا ہے

محلہ راجپوت اللہ آباد گلی میں کھڑا گٹروں کاگندا پانی انتظامیہ کی عدم توجہی سے سیلاب کامنظر پیش کررہا ہے

لیاقت پور(محمدظفراقبال لبانہ)محلہ راجپوت میں واقع سیوریج نالہ مکینوں کے لیے شدید اذیت اور بیماریوں کا باعث بننے لگا۔گندے پانی سے سڑک دریا کا منظر پیش کرنے لگی۔فوری طور پر زیر زمین سیوریج پائپ لائن بچھا کر مکینوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔تفصیل کے مطابق سرکلر روڈ پر واقع محلہ ہاشمی  محلہ راجپوتاں اور محلہ لاڑاں میں کئی سال پہلے  سیوریج سسٹم کی ناکامی کے بعد سڑک کنارے سیوریج نالہ تعمیرکیاگیاتھا۔

سیوریج نالہ اونچا تعمیر ہونے کی وجہ سے مکینوں نے اپنے مکانات کو دوبارہ تعمیر کیا کیوں کہ مکان نیچے ہونے کی وجہ سے بارش کے ایام میں بارش اور سیوریج کا پانی گھروں کے کمروں میں داخل ہوجاتا تھا جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید اذیت اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جو کہ اب تک جاری ہے سوریج نالہ سے ملحقہ درجنوں مکان اور مساجد کی بنیادوں کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے اور کئی مکانوں کی دیواریں گر چکی ہیں اور کئی خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہیں۔سورج کا گندا پانی پوری سڑک پر جمع ہو جاتا ہے اور دریا کا منظر پیش کرتا ہے۔

جس سے لوگوں کا گھروں سے نکلنا اور مسجد جانا نا ممکن ہو چکا ہے۔شدید تعفن اور مچھروں کی بہتات ہو چکی ہے۔ جبکہ سیوریج نالہ کی مسلسل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا گندا پانی سرایت کرکے پینے کے پانی میں شامل ہوچکا ہے اور اکثر گھروں کا پانی پینے کے قابل نہ ہے جس کے مکین دوسرے گھروں سے پانی پینے کے لئے لانے پر مجبور ہیں زیرزمین مضر صحت پانی کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ مچھروں کی افزائش کی وجہ سے خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے مکینوں کی بار بار نشاندہی کے باوجود منتخب نمائندوں اور اعلی سرکاری حکام نے آج تک اس طرف کوئی توجہ نہ دی ہے جس کی وجہ سے مسئلہ انتہائی سنگین ہو چکا ہے

مکینوں رانا محمد شفیق رانا اعجاز احمد رانا عبدالجبار عبدالرحمن خلیل الرحمن محمد شوکت محمد صدیق رانا محمد بلال رانا محمد نعیم رانا محمد سلمان محمد افضل محمد عامر محمد سلیم ضیاءالدین سجاد محمد غلام مصطفی رانا وقاص احمد رانا محمد قاسم دین محمد محمد یامین محمد رمضان محمد شاہد محمدآصف محمدعامر عمران خان سمیت دیگر نے منتخب نمائندوں اور اعلی سرکاری حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر زیر زمین سیوریج لائن بچا کر مکینوں کو مشکلات سے نجات دلائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں