قبائلی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے قیمتی موبائل ہاسپٹل وین ھیڈکوارٹر ہسپتال غلنئ میں معمولی فنی خرابی کی وجہ سے ناکارہ کھڑی
مہمند(افضل صافی)قبائلی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے قیمتی موبائل ہاسپٹل وین ھیڈکوارٹر ہسپتال غلنئ میں معمولی فنی خرابی کی وجہ سے ناکارہ کھڑی ہے۔۔افسران بالا یا کسی سیاسی رہنماؤں کو ان غریب عوام کا تھوڑا سا بھی احساس ہوتا تو اس موبائل ہاسپٹل وین کی یہ حالت نہ ہوتی۔ بیرونی امدادیں یا قرضوں پر خریدی گئی کروڑوں روپے مالیت کی ایسی بہت سی نایاب گاڑیاں ہماری غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ناکارہ کھڑی ہیں۔متعلقہ محکمے یا تو ان گاڑیوں کو ٹھیک کرنے کا بندوبست کرے یا اسکو نیلام کرکے نئ گاڑیاں خریدی جائیں۔