چوہدری طالب حسین کی برسی،اپنی کاوش سے حویلی کی 60فیصد مشکلات دور کر دیں،چوہدری عزیز
حویلی کہوٹہ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) منصف حویلی چوہدری طالب حسین مرحوم کی آٹھویں سالانہ برسی قائد منزل وزیرحکومت چوہدری محمد عزیز کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی ۔برسی میں ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں شرکاء نے شرکت کی ۔برسی کے موقع پر ضلع حویلی سے مسلم لیگ ن کے نو منتخب صدر کا حلف بھی لیا گیا۔برسی میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے چوہدری طالب حسین مرحوم کا اخلاق و کردار پر روشنی ڈالی اور مرحوم کے درجات بلندی کے لیے دعا کی ۔برسی سے خطاب میں مقررین نے چوہدری محمد عزیز کے ترقیاتی کاموں اور حلقہ کے لیے کی گئی
https://www.youtube.com/watch?v=jWaeybwp-ZI
خدمات کو سراہا۔مقررین کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد عزیز نے حویلی کو ضلع بنایا اور 2016میں جب دوبارہ اسمبلی میں آئے اس ضلع کو باقی اضلاع کے مد مقابل کھڑا کر کے اہلیان حویلی پر احسان کیا۔مقررین نے سیدشاداب گیلانی کو ضلع حویلی صدر مسلم لیگ ن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور جماعت کے اس فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے حلقہ میں جماعت کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے کا اعادہ کیا ۔تعزیتی ریفرنس سے وزیر حکومت چوہدری محمد عزیز نے خطاب کرتے ہوئے چوہدری طالب حسین مرحوم و مغفور کے کردار کو اپنے لیے مشعل راہ کہا انہوں نے کہا کہ میرے دونوں بھائیوں کی وفات کے بعد مجھے حویلی کے ان باوقار زعماء نے میرا ساتھ دیا اور مجھے بھائیوں کی کمی محسوس نہیں ہونے دی
آج برسی کے موقع پر صدر جماعت کا حلف اس لیے رکھا گیا ہے ۔کہ صدر جماعت سید شاداب گیلانی اور مرحوم چوہدری طالب حسین کے بہت قریبی دوست تھے ۔انہوں نے میرے ساتھ ہمیشہ میرے بھائی جیسا کردار ادا کیا۔اور یہی وجہ تھی کہ آج برسی کے موقع پر اس حلف برداری کی تقریب کا رکھا گیا انہوں نے کہا کہ حویلی کی ترقی میں میرے ساتھ مجھے ووٹ دینے والے ہر شخص کاکردار ہے اور اپنی کاوش سے حویلی کی 60فیصد مشکلات دور کر دی ہیں اور 2021کے الیکشن میں سرخرو ہو کر 40فیصد بقایا کمی دور کر کے حویلی کو ماڈل ضلع بنائیں گے ۔تعزیتی ریفرنس سے مولانا محمد عالم رضوی ،
سید شاداب گیلانی ،بشیر کیانی ریٹائرڈ ایس ایس پی ،سہیل مسعود ایڈمنسٹریٹر ضلع ،چوہدری محمد انور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ،شیخ محمد عارف سابق ایڈمنسٹریٹر ،چیئرمین قمر دین قمر ،حاجی نصیر کیانی ،کرامت راٹھور ،عظیم مغل ،میجر منظور فاروقی ،حاجی شیخ محمود،قاری نذیر راولاکوٹ ،باسط فاروقی صدر یوتھ ونگ،محمد حسین شاہ،حاجی فرید حسین،طارق کیانی،شیخ وحید اقبال ،منظور احمد ڈار ، و دیگردرجنوں مقررین نے خطاب کیا۔برسی میں ہجیرہ سے امیدوار اسمبلی بشیر گورسی کے علاوہ دیگر اضلاع سے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔