پاکستان تحریک آزادی کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار اداکرے، عارف گیلانی
اسلام گڑھ(نامہ نگار)تحریک نفاذ نظام مصطفی ۖ آزاد کشمیر کے سربراہ پیر سید عارف حسین شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ پانچ فروری مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے۔آزاد کشمیر کے غیور عوام مقبوضہ کشمیر کے بہادر،نڈر اور دلیر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔آزاد کشمیر میں نظام مصطفی ۖ کا نفاذ عمل میں لایا جائے تاکہ تحریک آزادی کشمیر کو اس کی حقیقی روح کے مطابق اجاگر کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں
نے یہاں اسلام گڑھ میں کشمیر پریس کلب اسلام گڑھ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحریک نفاذ نظام مصطفی آزاد کشمیر کے مرکزی چیف آرگنائزر آفتاب احمد سروری،سید مشتاق حسین شاہ گیلانی،کشمیر پریس کلب اسلام گڑھ کے سابق صدر خالد محمودمغل،ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت شوکت میر ودیگر موجود تھے۔پیر سیدعارف حسین شاہ گیلانی نے مذید کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے مسائل کے حل اور مقبوضہ کشمیر کی
https://www.youtube.com/watch?v=jWaeybwp-ZI
آزادی کے لئے ملک کے اندر نظام مصطفی ۖ کا نفاذ کیا جائے تاکہ اسلامی تعلیمات کی روشنی عوام کی زندگیاں خوشگوار ہوں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی نعمت سے مالا ہو سکیں۔70سالوں سے مقبوضہ کشمیر کے عوام تکمیل پاکستان کے لئے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں۔حکومت پاکستان بڑے بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے سیاسی،سفارتی محاذوں اور اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو ہنگامی بنیادوں پر اجاگر کرے اور بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے لائے۔انہوںنے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے جس انداز میں تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کررہے ہیں خراج تحسین کے لائق ہیں اور انشاء اﷲ بہت جلد کشمیریوں کی قربانائیاں رنگ لائیں گی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی صبح دیکھ سکیں گے۔