وزیر اعلی پنجاب ، کی ہدایت پر حلقہ پی پی 209 کے عوام کو طبی سہولیات انکی دہلیز ہر فراہمی کے کیلئے بڑا اقدام ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے نے چک 78 پندرہ ایل میں رورل ہیلتھ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا 127

وزیر اعلی پنجاب ، کی ہدایت پر حلقہ پی پی 209 کے عوام کو طبی سہولیات انکی دہلیز ہر فراہمی کے کیلئے بڑا اقدام ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے نے چک 78 پندرہ ایل میں رورل ہیلتھ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعلی پنجاب ، کی ہدایت پر حلقہ پی پی 209 کے عوام کو طبی سہولیات انکی دہلیز ہر فراہمی کے کیلئے بڑا اقدام ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے نے چک 78 پندرہ ایل میں رورل ہیلتھ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر حلقہ پی پی 209 کے عوام کو طبی سہولیات انکی دہلیز ہر فراہمی کے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ایم پی اے فیصل اکرم نیازی نے چک 78 پندرہ ایل میں رورل ہیلتھ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا- 30 بستروں پر مشتمل ہسپتال پر ساڑھے 15 کروڑ روپے لاگت آئیگی منصوبہ کی تکمیل کے لئے 22 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے

جبکہ اس سہولت سے 1 لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی- افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے فیصل اکرم نیازی نے کہا کہ یہ منصوبہ علاقہ کے عوام سے وزیر اعلی پنجاب کی محبت کا عملہ ثبوت ہے حلقہ میں مزید ترقیاتی کام کرائے جائینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت دعوئوں نہیں کام پر یقین رکھتی ہے ماضی میں علاقہ کو نظر انداز کیا گیا- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ محکمہ بلڈنگز کے کو تعمیراتی کام وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہسپتال کے فنشگنل ہونے کے بعد علاقہ کے عوام دہگر ہسپتالوں میں نہیں جانا پڑے گا- افتتاحی تقریب میں ایکسئین بلڈنگز ماجد حمید چغتائی نے ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے کو بریفنگ دی- اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں