اوورسیزپاکستانیوں کو ہر سیاسی جماعت نے اقتدار سے قبل لالی پاپ دیا، کیپٹن عاصم ملک 134

اوورسیزپاکستانیوں کو ہر سیاسی جماعت نے اقتدار سے قبل لالی پاپ دیا، کیپٹن عاصم ملک

اوورسیزپاکستانیوں کو ہر سیاسی جماعت نے اقتدار سے قبل لالی پاپ دیا، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ہر دور میں لولی پاپ دیا جاتا رہا اور مختلف خوشنما نعروں کے نام پر بیوقوف بنایا جاتا رہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سیاسی جماعت نے اقتدار سے قبل اوورسیز پاکستانیوں کو سہانے خواب دکھائے اور انکو یقین دلایا کہ اوورسیز کے مسائل کا حل انکے علاوہ کسی کے پاس نہیں

لیکن اقتدار میں آنے کے بعد ہر جماعت نے اوورسیزپاکستانیوں کو بری طرح نظرانداز کیا جو انتہائی افسوسناک بات ہے، موجودہ حکومت نے بھی ایسے ہی وعدے کیے لیکن افسوس وفا نہ ہوئے، میں موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سابقہ حکومتوں کی روش کو ترک کرکے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے تاکہ اوورسیزپاکستانی اطمینان سے اپنا رزق کماسکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں