ہم اس دنیاوی زندگی میں رہ کر جو کچھ بھی اچھا کر سکتے ہیں وہ اللہ کریم کا انعام ہے، پیر محمدنقیب الرحمن 139

ہم اس دنیاوی زندگی میں رہ کر جو کچھ بھی اچھا کر سکتے ہیں وہ اللہ کریم کا انعام ہے، پیر محمدنقیب الرحمن

ہم اس دنیاوی زندگی میں رہ کر جو کچھ بھی اچھا کر سکتے ہیں وہ اللہ کریم کا انعام ہے، پیر محمدنقیب الرحمن

راولپنڈی (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدنقیب الرحمن نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺکا ارشادِ پاک ہے کہ جب بھی اللہ تعالیٰ عبادات ، اعمالِ صالحہ یا کوئی بھی کارِ خیر کرنے کی توفیق عطا فرمائے تو اس پر اپنے رب کا شکر بجا لایا کرو۔ دربارِ رسالت مآب ﷺ سے ملنے والی اس روشنی میں ہمیں اپنے عمل و کردار کو سنوارنا چاہئے اور ہمیشہ یہ بات اپنے دل و دماغ میں محفوظ رکھنی چاہئے کہ ہم اس دنیاوی زندگی میں رہ کر جو کچھ بھی اچھا کر سکتے ہیں وہ اللہ کریم کا انعام ہے،

اس پر ہمیں ربِ کریم کا شکر گزار ہونا چاہئے نہ کہ اس سے ہم غرور و تکبر کا شکار ہو جائیں۔ خانقاہی نظام سے ہمیشہ دوسروں کی بجائے اپنی اصلاح، دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے ان کو عزت دینے ، ہر قسم کے تعصب ، نفرت، فرقہ واریت، انتشار پسندی کے خاتمے اور بین المسالک بلکہ بین المذاہب ہم آہنگی کی تعلیم دی گئی اور انشا اللہ دی جاتی رہے گی۔ آج زمین پر کی گئی ذرہ برابر نیکی اور ذرہ برابر شر بروزِ قیامت ہمارے سامنے ہو گا۔ دینِ متین اسلام سراسر امن و سلامتی اور خیر و نیکی کی تعلیم دیتا ہے جس میں انسانی جان، مال، خون اور آبرو کی حرمت ہے ۔

ہمیں چاہئے کہ ہم سب مل کر اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھامیں اور اپنے روحانی مرکز مدینہ منورہ جو کہ وحدت و اتحادِ امت کا مرکز ہے سے اپنا تعلق مضبوط سے مضبوط تر کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز عیدگاہ شریف میں منعقدہ ہفتہ وار درسِ حدیث پاک سے خطاب کے دوران کیا ۔ محفل سے خواجہ وجاہت جمیل اور علامہ صدیق حسنین نے بھی خطاب کیا جبکہ دربارِ رسالت مآب ﷺ میں نعت پاک کا نذرانہ حافظ محمد عامر اور محمد طاہر نے پیش کیا ۔ محفل کا اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن کی وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی اور اتحاد بین المسلمین اور پوری دنیا سے کرونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں