کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسے بھارت سمیت دنیا کی کوئی طاقت نہیں کاٹ سکتی،کیپٹن عاصم ملک 168

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسے بھارت سمیت دنیا کی کوئی طاقت نہیں کاٹ سکتی،کیپٹن عاصم ملک

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسے بھارت سمیت دنیا کی کوئی طاقت نہیں کاٹ سکتی،کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسے بھارت سمیت دنیا کی کوئی طاقت نہیں کاٹ سکتی، پاکستانی اور کشمیری ایک جان دو قالب ہیں، ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے ہوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی دہائیوں سے بھارت کی غاصبانہ فوج نے کشمیر کے معصوم شہریوں پر زندگی تنگ کررکھی ہے

اور ایسا کوئی ظلم و ستم نہیں جو بھارتی فوج نے کشمیریوں پر روا نہیں رکھا لیکن میں سلام پیش کرتا ہوں کشمیری بہن بھائیوں کو جو بھارتی مظالم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام اپنے کشمیریوں کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے، پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیری اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ دن زیادہ دور نہیں جب کشمیری ظلم و ستم کی زنجیریں توڑ کر آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں