ڈپٹی کمشنر آغاز ظہیر عباس شیرازی کی سرپرستی میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ،،سیدنا صدیق اکبرؓ سیرت کانفرنس منعقد 112

ڈپٹی کمشنر آغاز ظہیر عباس شیرازی کی سرپرستی میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ،،سیدنا صدیق اکبرؓ سیرت کانفرنس منعقد

ڈپٹی کمشنر آغاز ظہیر عباس شیرازی کی سرپرستی میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ،،سیدنا صدیق اکبرؓ سیرت کانفرنس منعقد

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغاز ظہیر عباس شیرازی کی سرپرستی میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ،،سیدنا صدیق اکبرؓ سیرت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا ،اسسٹنٹ کمشنرز ،ایم پی اے فیصل اکرم خان نیازی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سید مصدق حسین شاہ،تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی نے بھرپور شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ ضلع خانیوال میں محبت و بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنے کے لیے سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام کی حیات طیبہ سے لوگوں کو روشناس کرانا اشد ضروری ہے جس سے رہنمائی حاصل کرکے زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ علماء کرام کے تعاون سے معاشرے میں برداشت،رواداری اور تحمل جیسی صفات اور خصوصیات بیدار کر نے کے لیے خلفائے راشدین کے حوالہ سے اس نوعیت کے پروگرامز کے انعقاد کو جاری رکھا جائے گا

علماء کرام اور ممبران صاحبزادہ عبداللہ سیالوی ،مظہر امین چوہان ،مولانا فتح محمد حامدی ،شیخ ذوالفقار علی رضوی ،مفتی حامدالحسن،سہیل رضا عابدی ،خواجہ عبدالمالک صدیقی ،مہر منظور حسین سلطانی ،قاری سیف اللہ عابد اور جیکب وزیر نے سیدنا صدیق اکبرؓ کے اسوہ حسنہ بیان کرتے ہوئے ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔شرکاء نے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے سیدنا صدیق اکبرؓ سیرت کانفرنس کے انعقاد کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے

اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی تعلیمات پر عمل کرکے ضلع خانیوال کے عوام میں اخوت و محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے گا آخر میں ممبرامن کمیٹی شیخ ذوالفقارعلی رضوی کے وفات پا جانیوالے بھائی فیاض احمد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی ۔کانفرنس کے اختتام پر مفتی حامدالحسن نے پاکستان کے استحکام اور قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کرائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں