ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی خانیوال کے شہریوں کو صحت مند جانوروں کے صاف ستھرے گوشت کی فراہمی کے لئے خود فیلڈ میں نکل پڑے
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی خانیوال کے شہریوں کو صحت مند جانوروں کے صاف ستھرے گوشت کی فراہمی کے لئے خود فیلڈ میں نکل پڑے- انہوں نے شہر کے سلاٹر ہائوس کا سرپرائز وزٹ وزٹ کرکے وہاں سیوریج کی بندش، لائٹس، پانی کی عدم دستیابی اور صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے سی او ایم سی کو فوری بند لائن کھلوانے،واش روم کی تعمیر کرانے،روشنی کا مناسب انتظام کرانے کا حکم دیا-
انہوں نے سلاٹر ہائوس میں پانی کا دیرینہ مسئلہ بھی حل کرتے ہوئے پانی کی ٹینکی رکھوانے کی ہدایت کی- ڈپٹی کمشنر نے قصابوں سے بھی سہولہات اور گوشت کے نرخ بارے بات چیت کی- انہوں نے موقع پر موجود ڈٹرنری ڈاکٹر کو صحت مند جانوروں کے گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے محکمہ لائیو سٹاک غیر قانونی سلاٹر ہائوسز کیخلاف سخت کارروائی کرے-