پولیس کا مقصد عوام الناس کی خدمت اور جرائم کے خلاف ڈٹ جانا ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم 126

پولیس کا مقصد عوام الناس کی خدمت اور جرائم کے خلاف ڈٹ جانا ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم

پولیس کا مقصد عوام الناس کی خدمت اور جرائم کے خلاف ڈٹ جانا ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ پولیس کا مقصد عوام الناس کی خدمت اور جرائم کے خلاف ڈٹ جانا ہے اس سلسلہ میں تقویض کی گئی ذمہ داریوں کو انصاف کے ساتھ بخوبی نبھانا ہمارا نصب العین ہے‘ پولیس افسران کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے طرز عمل اور برتاؤ سے اچھے تاثر کو اجاگر کریں‘ شہری روزانہ کی بنیادپر اپنی شکایات اورمسائل کے حل کے لیے پولیس سے رجوع کرتے ہیں اوران کے مسائل اورمشکلات کو غیرجانبداررہتے ہوئے بروقت حل کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناناآپ کے فرائض میں شامل ہے

۔یہ بات انہو ں نے گذشتہ روز صدرسرکل اورجہانیاں سرکل کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کے دوران کہی جس میں ایس ڈی پی اوصدرسرکل خانیوال ملک اعجاز‘ایس ڈی پی او سرکل جہانیاں غلام مصطفی‘پی اے حمادحسن‘ریڈرائے فرحت‘پی آراومحمدعمران چوہدری‘ایس ایچ اوز‘تفتیشی افسران اورمحرران نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ پولیس افسران کی کارکردگی‘زیرتفتیش مقدمات اوراہم امورکا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

ڈی پی او نے پولیس افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ زیرتفتیش مقدمات کو جلدازجلد میرٹ پر یکسوکرکے فوری مجاز عدالتوں کو بھجوائیں اورعدالتی معاملات اورپینڈنگ ریفرنسزکو بھی جلدازجلدنمٹایا جائے۔انہوں نے کہاکہ منشیات فروشی اورناجائز اسلحہ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بلاامتیاز جاری رکھاجائے۔انہو ں نے کہا کہ پتنگ بازی کا جان لیوا کھیل کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف موثر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے متعددپولیس افسران کو ناقص کارکردگی پر شوکازنوٹسزبھی جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں