وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات اور انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں عوام الناس کو ان کی دہلیز پر سہولیات اورانصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری 95

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات اور انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں عوام الناس کو ان کی دہلیز پر سہولیات اورانصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات اور انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں عوام الناس کو ان کی دہلیز پر سہولیات اورانصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات اور انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں عوام الناس کو ان کی دہلیز پر سہولیات اورانصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں حکومت پنجاب کی کورونا ایس اوپیز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم اور ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے شہریوں کے انفرادی واجتماعی شکایات ومسائل کے فوری ازالہ کے لیے ٹاؤن کمیٹی عبدالحکیم میں اوپن کچہری لگائی

جس میں اے ڈی سی جی محمداخترمنڈھیرا‘ ایس ڈی پی اونعیم عباس‘اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید‘ایس ایچ اوز سرکل کبیروالا‘ریڈرائے فرحت‘ پولیس افسران‘صحافیوں اوراہل علاقہ کی کثیرتعداد موجودتھی۔اس موقع پر ڈی پی او اورڈپٹی کمشنر نے شہریو ں کے مسائل وشکایات سنیں اورموقع پر متعلقہ افسران کو میرٹ کوملحوظ خاطررکھتے ہوئے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او محمدعلی وسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس ٹیم ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے

ہرافسر اورجوان عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے شب وروز کوشاں ہے تاکہ ضلع کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے“پولیس آپ کی ہمدرد ہے لہذا عوام بھی جرائم کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا ممکن نہیں عوام جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کر ے ان پر ہاتھ ڈالنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں شہریو ں کی عزت و آبرو اور جان و مال کی حفاظت کیلئے منتخب کیا ہے

اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شہریوں کی توقعات پر پورا اتریں اورقانون پر خود بھی عمل کریں اور شہریوں کو بھی اسکے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کریں۔ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے یہی وجہ ہے کہ ہم آپ کے مسائل سے آگاہی اورازالہ کے لیے آپ کے درمیان موجودہیں شہریوں کے وفاقی وصوبائی محکموں سے متعلقہ شکایات کا ازالہ کیا جائیگا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کے لیے رپورٹس طلب کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں