ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی زیر صدارت ڈی پی اوآفس کے کمیٹی روم میں سرکل کبیروالا کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ 120

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی زیر صدارت ڈی پی اوآفس کے کمیٹی روم میں سرکل کبیروالا کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی زیر صدارت ڈی پی اوآفس کے کمیٹی روم میں سرکل کبیروالا کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی زیر صدارت ڈی پی اوآفس کے کمیٹی روم میں سرکل کبیروالا کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کا انقعاد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی او نعیم عباس‘انسپکٹر مہر سعید‘انچارج سی آئی اے انسپکٹر گل محمد‘ریڈررائے فرحت‘ ایس ایچ اوز‘انچار ج ایلیٹ ایوب خان‘انچارج سی آراوودیگر پولیس افسران موجودتھے۔دوران میٹنگ جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاکہ پولیس افسران اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائے اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ٹارگٹ افنڈرز(TOs) کے خلاف زیادہ سے زیادہ مؤثر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں اور سٹریٹ کرائم اور وہیکل چوری کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی کے تحت خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ڈی پی او نے کہاکہ کسی بھی وقوعہ کی صورت میں خصوصا سنگین نوعیت کے کرائم سین کا وزٹ یقینی بنائیں اور ساتھ ہی ساتھ منشیات ڈیلرز‘ اشتہاری مجرمان اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف مربوطکاروائیاں عمل میں لائیں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوکو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ دیہاتوں میں نمبرداران کے کو آرڈنیشن سے ٹھیکری پہروں کو فعال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں