شہری انصاف کی فوری اوربروقت فراہمی کے لیے جھوٹی اوربے بنیاد درخواستوں سے پرہیز کریں،ڈی پی او 116

شہری انصاف کی فوری اوربروقت فراہمی کے لیے جھوٹی اوربے بنیاد درخواستوں سے پرہیز کریں،ڈی پی او

شہری انصاف کی فوری اوربروقت فراہمی کے لیے جھوٹی اوربے بنیاد درخواستوں سے پرہیز کریں،ڈی پی او

خانیوال(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم نے کہا ہے کہ پرامن اورکرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل کو ممکن بنانے کے لیے شہریوں کا پولیس کیساتھ بھرپورمثبت تعاون درکا رہے اوراس تعاون کے بغیر جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ناممکن ہے لہذا جہاں پولیس جوان شب وروزاپنی جان کی پراہ کیے بغیر کرائم کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں وہیں ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے آپ کا بھی فرض بنتا ہے اپنے اپنے علاقوں میں

جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس کے دست وبازو بنیں۔یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں آنیوالے سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ شہری انصاف کی فوری اوربروقت فراہمی کے لیے جھوٹی اوربے بنیاد درخواستوں سے پرہیز کریں تاکہ وقت ضائع کیے بغیر میرٹ اورانصاف کی جلد فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے۔انہو ں نے مزید کہاکہ اگر کوئی پولیس آفیسریااہلکارآپ سے رشوت کا تقاضا کرے تو فوری میرے نوٹس میں لائیں جس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ میرے نزدیک شہریوں سے بداخلاقی اوررشوت ستانی ناقابل معافی جرم ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں