ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے سرکاری نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے احکامات جاری
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے سرکاری نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے احکامات دے دیئے افسران مال کو بھی ریکوریوں کے اہداف سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت غفلت کے مرتکب افسران مال کا محاسبہ کیا جائے گا ۔اس امر کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت سرکاری وصولیوں بارے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک ،اسسٹنٹ کمشنرز
بختیار اسماعیل،ذیشان ندیم ،خرم حمید ،بابر سلیمان چیمہ سمیت اے ڈی ایل آرز نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے سربراہان کو کھیوٹ اور میوٹیشن ایشوز جلداز جلد نمٹانے کی ہدایت کی انھوں نے سرکاری رقبوں پر ناجائز قابضین کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے پر بھی زور دیااجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک نے وصولیوں کے اہداف کے حصول اور اراضی ریکارڈ سنٹر کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔