وزیر ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے تاریخی مقام بھنمبھور میں سندھ کے عظیم صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائ کی 340 ویں سالگرہ ،سندھ کلچرل فورم کی جانب سے کیک کاٹا 156

وزیر ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے تاریخی مقام بھنمبھور میں سندھ کے عظیم صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائ کی 340 ویں سالگرہ ،سندھ کلچرل فورم کی جانب سے کیک کاٹا

وزیر ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے تاریخی مقام بھنمبھور میں سندھ کے عظیم صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائ کی 340 ویں سالگرہ ،سندھ کلچرل فورم کی جانب سے کیک کاٹا

ٹھٹھہ:( امین فاروقی بیورو چیف)وزیر ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے تاریخی مقام بھنمبھور میں سندھ کے عظیم صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائ کی 340 ویں سالگرہ کے موقع پر سندھ کلچرل فورم کی جانب سے کاٹے جانے والے کیک کے بعد دھابیجی پریس کلب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ عبدالطیف بھٹائ کا یوم پیدائش سندھ کی شان ہے کہ سندھ دھرتی پر آپکا پیدا ہونے سندھ کی عظمت کو دوبالا کردیتا ہے سندھ کے عظیم صوفی شاعر شاہ لطیف بھٹائ کی
شاعری سندھ کی خوبصورتی اور فلسفہ میں نئ روح پیدا کردیتی ہے سندھ کلچرل فورم کی اس تقریب کی طرح تمام علمی ادبی اور سماجی طبقے بھی اسطرح کی تقریبات کا اہتمام کریں انہوں نے کہا کہ شاہ عبدالطیف بھٹائ کی شاعری سے دنیا میں سندھ کی ترجمانی سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کا رد اور محبت امن بھائ چارگی کا پیغام جاتا ہے ایک سوال کے جواب میں محکمہ ثقافت سندھ کے منسٹر سید سردار شاہ نے کہا کہ تاریخی مقام بھنمبھور پر کئے گئے

قبضے کا علم ہے جلد اس جگہ کی تاریخی حیثیت بچاتے ہوئے قبضہ مافیا کیخلاف ایکشن کریں گے انہوں نے ڈی جی کلچرل کو ہدایت دیں کہ وہ جلد اس معاملے پر تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرے اس موقع پر سندھ کلچرل فورم کے چیئرمین صادق لاکھو، فقیر نبی بخش بلوچ، ہوت خان کلمتی، عمران جوکیو اور علی مصطفے پہنور و دیگر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں