روزِ قیامت میدانِ محشر میں اس شان سے تشریف لائیں گی کہ تمام مخلوقات کو حکم ہو گا کہ اپنی گردنیں جھکا لیں،پیر محمدحسان حسیب الرحمن 164

روزِ قیامت میدانِ محشر میں اس شان سے تشریف لائیں گی کہ تمام مخلوقات کو حکم ہو گا کہ اپنی گردنیں جھکا لیں،پیر محمدحسان حسیب الرحمن

روزِ قیامت میدانِ محشر میں اس شان سے تشریف لائیں گی کہ تمام مخلوقات کو حکم ہو گا کہ اپنی گردنیں جھکا لیں،پیر محمدحسان حسیب الرحمن

راولپنڈی (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدحسان حسیب الرحمن نے کہا ہے کہ مخلوقِ خدا کے دلوںکو نورِ عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے منور کرنے اور مہذب اور اعلیٰ اخلاق سے مزین معاشرے کو پروان چڑھانے میں خانقاہی نظام نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے اور اسی مقصد کے لئے سیدہ کائنات حضر ت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں جنوبی پنجاب کے عشاقانِ مصطفیٰ ﷺ،علمائے کرام، نعت خوانانِ عظام، عوام الناس کے جمِ غفیر اور خواتین کی بڑی تعداد نے بھی بند موڑ اڈا جملیرا بورے والا کے مقام پرشرکت کی۔اپنے خطاب کے دوران پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا

کہ حضور نبی کریم ﷺ کی اتباع و اطاعت ، اہلِ بیت اطہار و اصحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعٰین کی مبارک زندگیوں اور ان کے نقشِ قدم مبارکہ پر چل کر امتِ مسلمہ دین اور دنیا میں سر خرو ہو سکتی ہے۔ ہماری ماوٗں، بہنوں، بیٹیوں، بیویوں کے دین و دنیا میں یقینی کامیابی کے لئے سب سے بہترین نمونہِ تقلید بنتِ رسول اللہ ﷺ حضرت سیدہ فاطمتہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی ذاتِ با برکات ہے جن کی زندگی کا ایک ایک روشن پہلو خواتین کو کردار و عظمت کی بلندیاں عطا کرتا ہے اور جس قوم کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں اعلیٰ اخلاق و کردار سے مزین ہوں تو ایسی قوموں کو خوشحالی و ترقی کی بلندیوں پر پہنچنے سے کوئی

چیز روک نہیں سکتی کیونکہ اچھی قومیں اچھی ماؤں کی مرہونِ منت ہیں۔ آپ سلام اللہ علیہا کے بے شمار مناقب میں سے ہے کہ آپ سلام اللہ علیہا تمام جنتی خواتین کی سردار ہیں اور روزِ قیامت میدانِ محشر میں اس شان سے تشریف لائیں گی کہ تمام مخلوقات کو حکم ہو گا کہ اپنی گردنیں جھکا لیں اور اپنی نگاہوں کو بند کر لیں۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان بلند و بالا ہستیوںکے عمل و کردار سے اپنی زندگیاں سنواریں ۔ ہمارا دینِ متین اسلام سراسر امن و سلامتی کا دین ہے اور وطنِ عزیز کو جس قدر اندرونی و بیرونی سازشوں کا سامنا ہے ان سب سے نبرد آزما ہونے کے لئے اتحاد وقت کی

از بس ضرورت ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے تمام تر اختلافات بھلا کر اپنے وطن اور اپنی چھت پاکستان کی حفاظت و ترقی کے لئے کوشاں ہوں جس میں امن و سلامتی کے لئے ہماری بہادر افواج نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ اس عظیم الشان سیدہ کائنات حضر ت فاطمتہ الزہراء سلام اللہ علیہا کانفرنس کا اختتام درود و سلام کے بعدپیر محمد نقیب الرحمن کی وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی اور اتحاد بین المسلمین اور پوری دنیا سے کرونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا پر ہوا جس کے بعد وسیع و عریض لنگر کا بھی اہتمام تھا۔

https://i.ytimg.com/an_webp/uawW3PCUHEo/mqdefault_6s.webp?du=3000&sqp=CO7tpIEG&rs=AOn4CLAvsHBGNIr1oe4ycJrdcxokrXjCMg

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں