حادثات کی روک تھام کیلئےویلکم گیٹ جندوپیرکمال کے اطراف لائٹس اور آگاہی کے لئےسائن بورڈ لگادیئے گئے 119

حادثات کی روک تھام کیلئےویلکم گیٹ جندوپیرکمال کے اطراف لائٹس اور آگاہی کے لئےسائن بورڈ لگادیئے گئے

حادثات کی روک تھام کیلئےویلکم گیٹ جندوپیرکمال کے اطراف لائٹس اور آگاہی کے لئےسائن بورڈ لگادیئے گئے

لیاقت پور (سٹی رپورٹر) حادثات کی روک تھام کیلئےویلکم گیٹ جندوپیرکمال کے اطراف لائٹس اور آگاہی کے لئےسائن بورڈ لگادیئے گئےتفصیلات کے مطابق ویلکم گیٹ جندوپیرکمال جو کہ حادثات کا موجب بنا ہوا تھا ویلکم گیٹ کو تیار کرکے حادثات کے لیے چھوڑ دیاگیا تھا نہ ہی اس پر لائٹس اور نہ ریفلکٹر اور نہ ہی کوئی آگاہی بورڈلگائے گئے تھےجس کیوجہ سے حادثات کا ہونا معمول کی بات تھی ویلکم گیٹ کے پلر سے ٹکرا کر ایس ایچ او تھانہ تبسم شہید لیاقت پور کے ایس ایچ او ممتاز احمد ججہ جانبحق ہوگئے تھے اس کے بعد شہری مہرعبدالوحیدسیال

اور جام محمد اقبال ٹانوری نے سینئر قانون دان سردارشاہد رسول سنجرانی کی توسط سے عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ویلکم گیٹ کی عدم تعمیر پر متعلقہ شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دےدیا جس کےبعد محکمہ ہائی وے کے افسران کی جانب سے ویلکم گیٹ جندوپیرکمال کے اطراف لائٹس اور حادثات کی روک تھام کیلئے آگاہی بورڈ لگا دیئے گئےسردار شاہد رسول سنجرانی ایڈوکیٹ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اہل علاقہ سردار محمد رفیق خاں،حاجی منظور احمد لبانہ،منیر خاں،خالد خاں،جام محمد اقبال لاڑ،حاجی محمد صدیق لبانہ نادر حسین،حنیف شاہ،ودیگر نے انہیں خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں