ٹھٹھہ شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا ولیمے کی تقریب سے واپس آنے والے براتیوں پر کیماڑی میں فائرنگ 123

ٹھٹھہ شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا ولیمے کی تقریب سے واپس آنے والے براتیوں پر کیماڑی میں فائرنگ

ٹھٹھہ شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا ولیمے کی تقریب سے واپس آنے والے براتیوں پر کیماڑی میں فائرنگ

ٹھٹھہ:( امین فاروقی بیورو چیف)ٹھٹھہ شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا ولیمے کی تقریب سے واپس آنے والے براتیوں پر کیماڑی میں فائرنگ دس سالہ بچہ جاںبحق دولھا شدید زخمی فائرنگ رشتے کے تنازعے کا نتیجہ ہے کراچی پولیس کراچی کے کیماڑی والے علاقے سے مکلی کے رہائشی ولیمہ کرکے واپس آرہے تھے کہ برات نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں مکلی کا رہائشی دس سالہ لڑکا صدیق خان موقع پر جاںبحق ہوگیا

جبکہ دولھا شدید زخمی ہوگیا جسے کراچی کے ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے لڑکے کی میت مکلی رہائش گاہ پھنچتے ہی کہرام مچ گیا دوسری طرف پولیس اور جاںبحق ہونے والے لڑکے بچے کے گھر والوں نے اپنے موقف میں بتایا کہ لڑکی کے رشتے پر کچھ لوگوں سے تنازعہ چل رہا تھا جسکی وجہ سے یہ حادثہ پئش آیا ہے کراچی پولیس نے جاںبحق ہونے والے لڑکے صدیق خان کے والد شیر نواز خان کی جانب سے کیماڑی تھانے میں کیس داخل کردیا ہے کیس میں نامزد افراد کے نام خفیہ رکھے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں