پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی70ویں سالگرہ کی تقریب اسلامک سینٹر دولتالہ میں منعقد کی گئی
دولتالہ(نوید اے راجہ سے) پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی70ویں سالگرہ کی تقریب اسلامک سینٹر دولتالہ میں منعقد کی گئی تقریب کے شرکاء اظہر علوی مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک سوشل میڈیا،مبشرالازھری خطیب منہاج جامع مسجد،انار خان گوندل صدر تحریک منہاج القرآن راولپنڈی
،مسز حسن اختر راجہ صدر منہاج ویمن لیگ دولتالہ،راجہ ظفر محمود صدر پاکستان عوامی تحریک پی پی9 اور شاہد محمود صدر منہاج القرآن دولتالہ،وسیم مغل نے اپنے خطابات میں ڈاکٹر طاہر القادری کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ طاہر لقادری رواں صدر کے
مجدد ہیں طاہر القادری نے منہاج القرآن کی صورت میں ہمیں جو پلیٹ فارم دیا اسکے تحت جملہ منصوبہ جات در حقیقت ایک مشق ہیں جو بار بار کر کے ہم اپنے دل کو یہ سمجھاتے ہیں کہ ہم آقا ؐ کے دین کے نوکر ہیں ہم اپنے قائد اور انکے فلسفے سے محبت کرتے ہیں مصطفوی انقلاب کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہمارا عزم پختہ ہے اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درازی عمر کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی