پولیس تھانہ کہنہ خانیوال کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری 182

پولیس تھانہ کہنہ خانیوال کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

پولیس تھانہ کہنہ خانیوال کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی) پولیس تھانہ کہنہ خانیوال کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری۔متعدد منشیات فروشوں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہنہ کے ایس ایچ او سعداحمد نے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے دوٹیمیں تشکیل دیں۔جنہوں نے پہلے کامیاب ریڈ فضل ٹاؤن کے قریب کیا جہاں موقع پر ہی چرس فروخت کرنے کے لئے موجود بدنام منشیات فروش مجاہد پہوڑنامی شخص کو گرفتار کرلیا۔دوران تلاشی ملزم کے قبضہ سے 1300 گرام چرس برآمد ہوئی۔دوران تفتیش معلوم ہوا

کہ بدنام منشیات فروش مجاہدپہوڑ ولد غلام شبیر پہوڑ 71 /15 ایل کا رہائشی ہے اور فضل ٹاؤن میں چرس فروخت کر رہا ہے۔جس پر کامیاب ریڈ کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔گرفتار ملزم مجاہد پہوڑکے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت 9/Cسی این ایس اے کے تحت مقدم درج کرلیا۔جبکہ فروخت کے لئے چرس دینے پر چک نمبر169ٹن آر کے رہائشی بدنام منشیات فروش مختیار سیال ولد نامعلوم کے خلاف زیر دفعہ 15/Cسی این ایس اے کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ اسی طرح ایک اور کامیاب ریڈ کرتے ہوئے لکڑ منڈی خانیوال کے رہائشی شیخ ساجد حسین ولد زاہد حسین کو ڈاہا چوک میں چرس فروخت کرتے ہوئے

رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2200 گرام چرس برآمد کرلی۔دوران تفیش ملزم شیخ ساجد نے انکشاف کیا کہ میں یہ چرس بدنام منشیات فروش سلطان عرف تانی سے فروخت کرنے کے لئے خریدتا ہوں جس پر سلطان عرف تانی کے خلاف 15/Cسی این ایس اے کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔ ایس ایچ او سعد احمد نے میڈیا کو بتایا کہ دوران تفتیش گرفتار منشیات فروشوں سے اہم انکشافات میں مزید منشیات فروشوں کی گرفتاری اور بھاری کھیپ برآمد ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں