میٹنگ نمبر ۷۱۔ گاؤں پُٹھیاں ڈنہ کھاوڑہ مظفرآباد میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان کی دبنگ انٹری 163

میٹنگ نمبر ۷۱۔ گاؤں پُٹھیاں ڈنہ کھاوڑہ مظفرآباد میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان کی دبنگ انٹری

میٹنگ نمبر ۷۱۔ گاؤں پُٹھیاں ڈنہ کھاوڑہ مظفرآباد میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان کی دبنگ انٹری

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)میٹنگ نمبر ۷۱۔ گاؤں پُٹھیاں ڈنہ کھاوڑہ مظفرآباد میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان کی دبنگ انٹری۔ سینکڑوں افراد کی میٹنگ میں شرکت۔اس موقع پر راجہ منصور خان کا کہنا تھا برادری ازم کا ناسور کھاوڑہ کی عوام کو کھوکھلا کر رہا ہے۔ برادری کے نام پر عوام میں نفرتوں کا بیج بونے والی سیاسی قیادتیں آپس میں شیر و شکر رہتے ہیں۔ کھاوڑہ کے اندر دو برادریاں ہیں ایک برادری حاکم برادری ہے

جو ساری جماعتوں کے سیاسی ٹھیکیداروں پر مشتمل ہے جس کی قیادت حلقے کے سیاسی قیادتیں کر رہی ہیں جنھوں نے عوام کے پیسوں پر لوٹ مار کر کے اپنے خاندانوں کی زندگیوں کو بہتر بنا لیا ہے اور دوسری برادری محکوم برادری ہے جسے ہمیشہ جھوٹے وعدے اور سہانے خواب دیکھا کر بے وقوف بنایا جاتا رہا ہے۔ اس دفعہ الیکشن میں انشااللہ محکوم برادری راج کرے گی۔ راجہ منصور خان نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر چوہدری افتخار کو مبارک باد۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں