وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سٹیژن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے اقدامات تیز کردیئے گئے 193

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سٹیژن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے اقدامات تیز کردیئے گئےوزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سٹیژن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے اقدامات تیز کردیئے گئے

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سٹیژن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے اقدامات تیز کردیئے گئے

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سٹیژن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے اقدامات تیز کردیئے گئے-اس حوالہ سے محکموں کے سربراہان اور فوکل پرسنز کے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس این اے شاہد رضوان بھٹہ نے شرکاء کو ٹریننگ دی- تربیتی سیشن کے بعد ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت افسران و فوکل پرسنز کا اجلاس منعقد ہوا-

اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا،ایس این اے شاہد رضوان بھٹہ بھی اس موقع پر موجود تھے-ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہینڈز کو شکایات کے فوری ازالہ کیلئے پورٹل خود چیک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سٹیژن پورٹل پر شکایات کو اعلی سطح پر مانیٹر کیا جارہا ہے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کی اس حوالہ سے واضح ہدایات ہیں شکایات پر درخواست دہندگان کے اطیمنان کا لیول 100 فیصد یقینی بنایا جائے-انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی ہوگی-ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جن درخواستوں پر شہریوں کے اطیمنان کا لیول کم ہے اس درخواست دہندہ سے دوبارہ رابطہ کیا جائے اور درخواست کو میرٹ کے مطابق نمٹایا جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں