سینیٹ میں پی ڈی ایم اتفاق رائے سے اپنے نمائندے لائے گی ، حافظ حمداللہ 241

سینیٹ میں پی ڈی ایم اتفاق رائے سے اپنے نمائندے لائے گی ، حافظ حمداللہ

سینیٹ میں پی ڈی ایم اتفاق رائے سے اپنے نمائندے لائے گی ، حافظ حمداللہ

ٹھٹھہ (امین فاروقی ) پی ڈی ایم مرکزی ڈپٹی سکریٹری اطلاعات سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے جامعہ اشاعت القرآن دھابیجی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہیکہ سینیٹ میں پی ڈی ایم اتفاق رائے سے اپنے نمائندے لائے گی سندھ میں پیپلزپارٹی اکثریتی بناء پر اور پنجاب میں ن لیگ اکثریتی بناء پر جبکہ دیگر دو صوبوں میں جمعیت علماء اسلام و دیگر اتحادی اپنے فیصلوں کی تائید مرکزی پی ڈی ایم کرے گی چونکہ ہمارے نمبرز کم ہیں تاہم متفقہ اتحاد سے ہی حکومت اور اسکے اتحادیوں پر سینیٹ میں حاوی رہے گیں انکا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اپنے وقت پر بھرپور طریقہ سے ہوگا

جسکی تیاری مکمل ہے اگر اسے قبل حکومت گئ تو پھر الگ بات ہوگی حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ مدارس عربیہ اور انکا اتحادی وفاق تنظیمات مدارس دینیہ پہلے سے پانچ وفاق سے موجود ہے تاہم حکومت اسے متاثر کرنے کے لئے ایک ایسا اتحاد سامنے لائ ہے جسکی حیثیت اور کردار مشکوک ہے اسے قبل بھی ماڈل مدارس کی شکل سامنے آئ جو ناکام گئ اب صرف کاروبار کی فیکٹریاں بنانے کے مترادف ہوگا لیکن عوام اور علماء کرام اس شکنجہ میں نہی آئے گیں بلکہ پہلے سے بڑھ کر وفاق المدارس اور اسے ملحقہ تنظیمات المدارس دیوبندی بریلوی اہلحدیث اور اہل تشیع مدارس کا اتحاد مظبوط ہوگا اس موقع پر مولانا سعید الرحمان، مولنا افتخار حضروی، مولنا عبدالقادر اعوان و دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں