ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ محنتی‘قابل اور فرض شناس افسران واہلکار محکمے کا فخر ہیں. 144

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ محنتی‘قابل اور فرض شناس افسران واہلکار محکمے کا فخر ہیں.

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ محنتی‘قابل اور فرض شناس افسران واہلکار محکمے کا فخر ہیں.

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ محنتی‘قابل اور فرض شناس افسران واہلکار محکمے کا فخر ہیں‘ شاندار کارکردگی پر محکمہ پولیس میں افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی روایت انتہائی شاندار ہے تاکہ پولیس افسران و جوان مستقبل میں بھی فرض شناسی‘ ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کوشاں رہیں جبکہ کام چور اور نالائق افسران اور اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے

ا ن خیالات کا انہو ں نے گذشتہ روزاپنے دفتر میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے فرنٹ ڈیسک سٹاف‘فیلڈافسران وملازمین میں تعریفی سر ٹیفکیٹ اورنقدانعامات تقسیم کے موقع گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر مہرسعیداحمد‘پی اے حمادحسن‘ریڈرائے فرحت اورمرغوب الحسن قریشی بھی موجودتھے۔ڈی پی او نے کہاکہحوصلہ افزائی کا مقصد جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس فورس کی موثر کارروائی کو مزید فروغ دینا ہے۔انہو ں نے افسران اور ملازمین کی کارکردگی کو سراہا اورحوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی بہترین کارکر د گی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے

محکمہ پولیس کا نام روشن کرتے رہیں گے۔بعدازاں ڈی پی او محمدعلی وسیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسران وملامین و تعریفی سر ٹیفکیٹ اورنقدانعام تقسیم کیے۔قبل ازیں ڈی پی او محمدعلی وسیم نے اپنے دفتر میں شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی اور موقع پر بذریعہ تحریری اورٹیلی فونک متعلقہ افسران کوانصاف کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جرائم پر قابو پانے کے لیے عوام کا پولیس کیساتھ مثبت تعاون انتہائی ضروری ہے اگر عوام جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرے تو پولیس ہر قسم کے جرائم پر قابوپا کر امن و امان کو مکمل طور پر بحال کر سکتے ہیں جو کہ ہماری آئندہ نسلوں کی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں