پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کے صدر رئیس ارسلان بروہی کے گھر رات گئے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ 155

پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کے صدر رئیس ارسلان بروہی کے گھر رات گئے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ

پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کے صدر رئیس ارسلان بروہی کے گھر رات گئے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ

ٹھٹھہ(امین فاروقی )پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کے صدر رئیس ارسلان بروہی کے گھر رات گئے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ رئیس ارسلان بروہی موجود نہ ہونے پر انکے بوڑھے والد اللہ بخش بروہی سمیت دو افراد کو گرفتار کرکے کراچی منتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق تحریک انصاف مرکزی رہنماء حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے بعد ٹھٹھہ میں ارسلان ہاوس پر چھاپہ مارا گیا ہے جسے تحریک انصاف ٹھٹھہ کے کارکنان میں بے چینی پائ جاتی ہے

دوسری جانب سندھ بروہی اتحاد کے رہنماوں نے مذکورہ چھاپہ کو بروہی برادری کی توہین سمجھا ہے سندھ بروہی اتحاد کے رہنماوں نے کہاہیکہ رئیس اللہ بخش بروہی کے گھر چھاپہ مار کر چادر و چاردیورای کا تقدس پامال کیا گیا ہے جبکہ بزرگ شخصیت اللہ بخش بروہی بیمار بھی ہیں اور یہ فیملی خداترس فیملی ہے سیاسی اختلافات کے باوجود کبھی بھی تحریک انصاف کے نوجوان قیادت رئیس ارسلان بروہی کی منفی اور غیر اخلاقی سرگرمی نہی رہی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹھٹھہ کے بزرگ سماجی شخصیت رئیس اللہ بخش بروہی اور انکے ساتھ دیگر کو باعزت رہا کیا جائے اور رئیس ارسلان بروہی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے دیگر صورت سخت احتجاج ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں