ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کا چک نمبر آر120/10کے سرکاری رقبہ 66 کنال اور 9 مرلے سالانہ نیلامی کے سلسلے میں دورہ 209

ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کا چک نمبر آر120/10کے سرکاری رقبہ 66 کنال اور 9 مرلے سالانہ نیلامی کے سلسلے میں دورہ

ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کا چک نمبر آر120/10کے سرکاری رقبہ 66 کنال اور 9 مرلے سالانہ نیلامی کے سلسلے میں دورہ

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے چک نمبر 120/10R کے سرکاری رقبہ 66 کنال اور 9 مرلے سالانہ نیلامی کے سلسلے میں دورہ کیا. گاؤں ھذا کی جامع مسجد میں منادی کرائی گئی. جبکہ نیلامی کا انتظام گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں کیا. نیلامی کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کی. درجنوں افراد شریک ہوئے اور محدود افراد نے نیلامی میں حصہ لیا.سب سے بولی محمد حنیف ولد محمد صدیق نے 25 ہزار روپے فی ایکڑ سالانہ دی. انتظامیہ کی طرف سے بار بار منادی کی گی

کہ اگر کوئی اور بولی دہندہ ہے تو اپنی آواز دے. منادی کے باوجود اور کوئی زیادہ بولی دینے والا سامنے نہ آیا اس طرح ایک سال کے لیے سرکاری رقبہ محمد حنیف کے سرکاری واجبات کے بعد حوالے کی جائے گی. اسی دوران چک نمبر 125/10R میں موجود 42 کنال سرکاری رقبہ کی نیلامی گاؤں ھذا کے گورنمنٹ کے سکول میں ہوئی. میرٹ اور نیلامی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سب سے زیادہ بولی دینے والے مقصود عالم کو 23 ہزار روپے فی ایکڑ سالانہ دینے کا اعلان کیا گیا. اس موقع پر تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس کچھی خان، واصل باقی نویس اختر فاروق. کانگو نیسم الحسن اور کالونی کلرک ندیم عبداللہ موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں