پولیس اور عوام کا براہ راست تعلق ہے اوراس تعلق کو سچائی اورانصاف سے مضبوط کیا جاسکتا ہے،ڈی پی او
خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی عوام دوست پالیسی کے تحت اورآئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم پولیس میں صلاحیت کی تعمیر کیساتھ شہروں اور دیہاتوں میں عوام الناس کی پولیس تک با آسانی رسائی اورکمیونٹی پالیسنگ کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں اسی سلسلہ میں ڈی پی او محمدعلی وسیم نے دفتر پولیس میں اوپن کچہری لگائی اورمختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کی دادرسی کی اورشہریو ں کی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ انہو ں نے کہا
کہ پولیس اور عوام کا براہ راست تعلق ہے اوراس تعلق کو سچائی اورانصاف سے مضبوط کیا جاسکتا ہے جس کے لیے معاشرے کے ہر فردکو اپنا ذمہ دارانہ رول اداکرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پولیس افسران وملازمین اپنی شخصیت میں نکھارپیداکرکے حق اورسچ کے سفر پر چلتے ہوئے لوگوں کو انصا ف کی فراہمی یقینی بنائیں‘پولیس افسران اپنے علاقوں کے ممبران امن کمیٹی‘نمبرداران اورمعززشخصیات کے ساتھ تعاون کے ذریعے جرائم کی بیخ کنی کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپنائیں۔ڈی پی ا ونے کہاکہ خوداعتمادی‘ اخلاقی جرات‘ نتیجہ خیز کوششیں اور اپنی ڈیوٹی کو قومی فریضہ سمجھ کرلوگوں کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر نیک نیتی او رایمانداری سے سرانجام دینے والا پولیس آفیسر محکمہ پولیس کا اثاثہ ہے
۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کی دادرسی کے لیے اورپولیس سے متعلقہ شکایات کے ازالہ کے لیے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں شہری دفتر ی ٹائم میں اپنے مسئلہ کے حل کے لیے پیش ہوسکتا ہے تاہم شہریوں پر بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ اپنی آنیوالی نسل کے محفوظ اورپرامن ماحول کی تشکیل کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کا بھرپور ساتھ دیں انشاء اللہ پولیس اپنی جانوں پر کھیل کر اپنا فرض نبھائے گی۔