کوٹلی ستیاں کے علاقہ لہتراڑ میں عرصہ تیس سال سے چلنے والی دشمنی کا خاتمہ 189

کوٹلی ستیاں کے علاقہ لہتراڑ میں عرصہ تیس سال سے چلنے والی دشمنی کا خاتمہ

کوٹلی ستیاں کے علاقہ لہتراڑ میں عرصہ تیس سال سے چلنے والی دشمنی کا خاتمہ

کوٹلی ستیاں (عمران ستی) کوٹلی ستیاں کے علاقہ لہتراڑ میں عرصہ تیس سال سے چلنے والی دشمنی کا خاتمہ ہوگیا خرم گروپ اور قمر گروپ کے درمیان افہام تفہیم کے لیے کافی وقت سے سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی، رہنما پیپلزپارٹی عبدالجبار ستی، عبدالمجید کیانی کی کوشش جاری تھی
مشہور لہتراڑ متعدد قتل کیس جن میں 11 افراد جان کی بازی اس دشمنی کی وجہ سے ہار چکے ہیں اس سلسلے میں گذشتہ چھ ماہ سے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی عبدالجبار ستی، مرتضی ستی، صحافی عبدالمجید کیانی کی کاوشیں جاری تھیں کہ فریقین کے درمیان صلح ہوجائے ان کاوشوں سے مورخہ 19 فروری 2021 کو برٹش ہوم عبدالجبار ستی کے گھر زیر صدارت سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں فریقین کی طرف سے محمد اعتبار، ، صوفی محمد نواز، ناصر احمد، ڈاکٹر افتخار، بابو منظور احمد، بابو نسیم احمد تجمل حسین، عالم پرویز، محمد شبیر، ضیاف الرحمن ،شاہد اقبال،بابو ریاض، غیور علی، محمد سلمان، محمد سعید، عزیز الرحمن، فیاض الرحمان، اسد رحمان و دیگر افراد شریک ہوئے

دونوں فریقین تفصیلی گفت وشنید ہوئی جس میں دونوں فریقین ایک دوسرے کو فی سبیل اللہ معاف کردیا اور طے پایا کہ ایک دوسرے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کریں گے عدالتی کاروائی میں ایک دوسرے کی معاونت کریں گے. پورے کوٹلی ستیاں میں اس راضی نامہ کی وجہ سے خوشی کی لہر دوڑ گئیصحافی برادری کی طرف سے تمام برداری اور راضی نامہ کے لیے کوشش کرنے والوں کو مبارک باد پیش کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں