پی این سی اے میں ثقافتی سرگرمیاں بحال میوزیکل بینڈ خوماریان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا
اسلام آباد: (راجہ فرقان احمد) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے اوپن ائر تھیٹر میں کے پی کے کے معروف میوزیکل بینڈ خوماریان گروپ نے عامر شفیق نے گٹیار، فرحان بوگررا نے ارباب اور شیراز خان نے طبلہ پر اپنے فن کا مظاہر ہ کیا- ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے ڈاکٹر فوزیہ سعید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کووڈ- 19 کی وجہ سے چھائی خاموشی اور ویرانی کو ختم کرنے اور شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں
اور خوشیاں بکھرنے کے لیے پی این سی اے نے اس پروگرام سے ابتداء کی. ہماری کوشش ہے کہ بہار کے سنگ عوامی زندگی میں بھی رنگ بھرے جائیں. دوران پروگرام احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا. خوماریان بینڈ نے مسحور کن دھنوں سے سرد رات میں شائقین کا خون گرماتے رہے. شائقین کا کہنا تھا کہ لگتا ہے بہار کے سنگ خوشگوار زندگی کی واپسی ہو گئی ہے – امید ہے کہ یہ رونقین اسی طرح بحال رہیں گی.