محکمہ صحت ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ضلع کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لئے اقدامات تیز.ڈپٹی کمشنر 203

محکمہ صحت ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ضلع کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لئے اقدامات تیز.ڈپٹی کمشنر

محکمہ صحت ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ضلع کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لئے اقدامات تیز.ڈپٹی کمشنر

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ محکمہ صحت ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ضلع کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لئے اقدامات تیز کرے ڈی ایچ کیو ہسپتال ضلع کی سب سے بڑی علاج گاہ ہے اور یہاں مریضوں کا رش فراہم کی جانے طبی سہولیات پر اعتماد کا اظہار ہے- انہوں نے یہ بات ڈی ایچ کیو ہسپتال کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی-

اے ڈی سی آر اکرام ملک،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ،ایم ایس ڈاکٹر عبدالمجید بھی اجلاس میں شریک تھے-اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ادویات کی فراہمی،خالی اسامیوں و دیگر امور کا جائزہ لیا اور ایم ایس کو دوسرے شہروں کے ہسپتالوں میں کیسز ریفر کرنے کا رجہان کم کرنے کی ہدایت کی- انہوں نے کہا کہ ادویات کی عدم دستیابی بارے شکایات نہیں ملنی چاہئیےانہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کی دیوار کی تعمیر کے لئے پراسس جلد مکمل کیا جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں