ٹریفک پولیس راولپنڈی کی نو پارکنگ اور غلط پارکنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری 173

ٹریفک پولیس راولپنڈی کی نو پارکنگ اور غلط پارکنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

ٹریفک پولیس راولپنڈی کی نو پارکنگ اور غلط پارکنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

راولپنڈی:(راجہ فرقان احمد) چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی رائے مظہر اقبال کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرکل ا برار قریشی نے اپنی نگرانی میں اپنی ٹیم اور لفٹر کے ہمراہ مل کر سٹی صدر روڈ، گنجمنڈی روڈ، باڑا مارکیٹ اور امپریل مارکیٹ اورراجہ بازار کی ملحقہ جگہوں پر نو پارکنگ،غلط پارکنگ اور ڈبل پارکنگ کے خلاف کاروائی کو مزید تیز کر دیا۔ دوران کاروائی ٹریفک کے بہاﺅ میں رکاوٹ کا سبب بننے والی 105گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ دیے۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے ڈی ایس پی سٹی سرکل اور انچارج سٹی سرکل کو خصوصی ہدایات جاری کیں

کہ شہر میں ٹریفک کی بلا تسلسل روانی کوبر قرار رکھنے کے لیے نو پارکنگ کے خلاف آپریشن کا سلسلہ کو بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا تاکہ روڈ یوزرز کو دوران ڈرائیونگ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انھیں ہر طرح کی ٹریفک سہولیات فراہم کی جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا ایجوکیشن ونگ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کر رہا ہے۔ ہمارا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں میں ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ انھوں نے شہریوں سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں پر موجود ٹریفک پولیس آپ کی رہنمائی اور مدد کے لیے ہیں لہذاان کے ساتھ تعاون کریں او ان کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں