ریسکیو 1122 کی جانب سے گورنمنٹ بوائز کالج عبدالحکیم میں تربیتی روکشاپس کا اہتمام کیا گیا 215

ریسکیو 1122 کی جانب سے گورنمنٹ بوائز کالج عبدالحکیم میں تربیتی روکشاپس کا اہتمام کیا گیا

ریسکیو 1122 کی جانب سے گورنمنٹ بوائز کالج عبدالحکیم میں تربیتی روکشاپس کا اہتمام کیا گیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کمیونٹی سیفٹی ونگ کی جانب سے مختلف ادادروں میں تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی حوالے سے گورنمنٹ بوائز کالج عبدالحکیم میں طلباء اور اساتذہ کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضانے شرکاء کو ابتدائی طبی امداد کے متعلق آگاہی دی، جس میں دل و سانس کا بند ہونا، ہڈی کا ٹوٹ جانا، خون کا بہنا جیسی ایمرجنسی شامل ہیں بعدازاں ریسکیو کمیونٹی انسٹرکٹر بشیر احمد طاہرکی جانب سے اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ان ورکشاپس کا مقصد عوام کو کسی بھی ایمرجنسی صورت حال کے لیے تیار کرنا ہے تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ اداروں کے جائے حادثہ پر پہنچنے سے پہلے لوگوں کی بہتر انداز میں مدد کر سکیں۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضا نے حکومت پنجاب کی جانب سے ریسکیو کیڈٹ کور ایپ کے اجراء پر بریفنگ بھی دی۔زندگی بچانے اور سیفٹی کو فروغ دینے کے لیے ریسکیو کیڈٹ کور ایپ کا آغاز کر دیا گیا ہے تمام شہری آن لائن کمیونٹی سیفٹی ٹریننگ کے لیے ریسکیو کیڈٹ کور ایپ ڈاوٗن لوڈ کریں اورریسکیو کیڈٹ کور کے ممبر بن کے خدمت خلق میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر پرنسپل جہانگیرطورو نے اس تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر ریسکیو1122کی ٹیم کی اس کاوش کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں