امتیاز احمد عباسی دلیر اور نڈر لیڈر تھے انھوں نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ان کی وفات بہت بڑا سانحہ ہے، سید انوار حسین شاہ،صدر سید ظہیر حسین شاہ
دولتالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سرپرست اعلء سید انوار حسین شاہ،مرکز دولتالہ کے سابق صدر سید ظہیر حسین شاہ، راجہ صفدر، ضلعی نائب صدر چوہدری وقار احمد،سینئر نائب صدر صفیر احمد چٹھہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں قائد اساتذہ پنجاب ٹیچرز یونین کے
مرکزی صدر ڈاکٹر امتیاز احمد عباسی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہویے کہا کہ وہ دلیر اور نڈر لیڈر تھے انھوں نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ان کی وفات بہت بڑا سانحہ ہے اساتذہ اور ٹیچرز یونین ایک مخلص اور ایماندار لیڈر سے محروم ہوگے ہیں اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین