گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بیٹے چوہدری انس سرور کا سکاٹش لیبر پارٹی کا ہیڈ بننے پر مبارکباد دیتا ہوں، عاصم ملک 280

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بیٹے چوہدری انس سرور کا سکاٹش لیبر پارٹی کا ہیڈ بننے پر مبارکباد دیتا ہوں، عاصم ملک

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بیٹے چوہدری انس سرور کا سکاٹش لیبر پارٹی کا ہیڈ بننے پر مبارکباد دیتا ہوں، عاصم ملک

اسلام آباد\دبئی(فائزہ شاہ کاظمی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بیٹے چوہدری انس سرور کا سکاٹش لیبر پارٹی کا ہیڈ بننے پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے، بلاشبہ وہ اس عہدے کے حقدار تھے، ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ یورپ میں مسلمانوں خصوصاً پاکستانیوں کا مقامی سیاست میں اہم کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،

چوہدری محمد سرور اور ان کے خاندان کی نہ صرف پاکستان بلکہ یورپی ممالک کی سیاست میں بھی اہم کردار ہے، انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور کے بیٹے چودھری انس سرور کا سکاٹش لیبر پارٹی کا ہیڈ بننا نہ صرف پاکستانیوں کے لیے باعث فخر ہے بلکہ ان کی شبانہ روز محنت اور اپنے عظیم مقصد کے ساتھ وفاداری کا نتیجہ ہے، میں اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کی حیثیت سے چوہدری محمد سرور اور چودھری انس سرور کو مبارکباد دیتا ہوں اور امید ظاہر کرتا ہوں کہ وہ بطور ہیڈ فعل اور منظم کردار ادا کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں