پی ڈی ایم کا یوسف رضا گیلانی کو امیدوار چئیرمین سینٹ نامزد کرنا لمحہ فکریہ ہے، کیپٹن عاصم ملک 377

پی ڈی ایم کا یوسف رضا گیلانی کو امیدوار چئیرمین سینٹ نامزد کرنا لمحہ فکریہ ہے، کیپٹن عاصم ملک

پی ڈی ایم کا یوسف رضا گیلانی کو امیدوار چئیرمین سینٹ نامزد کرنا لمحہ فکریہ ہے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ)پی ڈی ایم کی طرف سے یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینیٹ کا مشترکہ امیدوار نامزد کرنا لمحہ فکریہ ہے، یہ باتیں معروف سیاسی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیں، انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی بطور وزیراعظم معزز عدلیہ سے سزا یافتہ ہیں

اور ان پر کرپشن کے ناصرف سنگین الزامات ہیں بلکہ حالیہ سینیٹ الیکشن کے موقع پر انکے بیٹے کی ممبران کو خریدنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، کیپٹن عاصم ملک نے مزید کہا کہ اس نامزدگی سے پی ڈی ایم کی دوغلی پالیسی کھل کر سامنے آگئی ہے، پی ڈی ایم کا مقصد عمران خان کو ہٹاکر اپنی کرپشن کا دفاع کرنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں