ٹھٹھہ : برادری مخالف ٹک ٹاک بنانے پر تصادم، 16 افراد زخمی ہوگئے 228

ٹھٹھہ : برادری مخالف ٹک ٹاک بنانے پر تصادم، 16 افراد زخمی ہوگئے

ٹھٹھہ : برادری مخالف ٹک ٹاک بنانے پر تصادم، 16 افراد زخمی ہوگئے

ٹھٹھہ( امین فاروقی )ٹھٹھہ کے علاقے میرپور ساکرو میں برادری مخالف ٹک ٹاک بنانے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، جس کے دوران 16 افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق میرپور ساکرو میں 2 برادریوں کے نوجوانوں کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف ٹک ٹاک بنانے پر تلخ کلامی شروع ہوئی تھی ۔

تین دن سے جاری کشیدگی پر آج تصادم ہوگیا، تصادم کے نتیجہ میں 16 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تصادم میں کلہاڑیوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، 8 زخمیوں کو نازک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں