ایس آر او ٹھٹھہ کی طرف سے برٹش کونسل کے تعاون سے ایس آر او ھال میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کی دوسری مٹنگ ہوئی
ٹھٹھہ( امین فاروقی )ایس آر او ٹھٹھہ کی طرف سے برٹش کونسل کے تعاون سے ایس آر او ھال میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کی دوسری مٹنگ ہوئی جس میں ضلع کے تمام ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے چئیرمینز نے شرکت کی جب کہ مہمانوں میں ڈپٹی ڈاریکٹر سوشل ویلفئیر خدا بخش بھرانی, ایس آر او کے سی او خواجہ غلام حیسن , ڈاکٹر صفدر خواجہ , محکمہ تعلیم کے بشارت الیاس جوکھیہ اور نور احمد سرائی شامل تھے
میٹنگ میں محلہ کمیٹی کے تمام اراکین نے سال 2020 کی کارکردگی بتائی
اور سال 2021 کے لئے نیا منصوبہ جوڑا, اور عزم کیا کہ اس سال پچھلے سال سے بھی زیادہ اسکول نہ جانے والے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرائیں گے , اسکولوں کے بڑھتے ہوئے مسائیل حل کئے جائیں گے اور کھیلوں کی سرگرمیاں مہیا کی جائیں گی مہمانوں نے اپنے خطاب میں ایس آر,او, خاص طور سے ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے اراکین کی کوششیوں کو سراہا کہ ان کی دن رات محنت سے سیکڑوں کی تعداد میں بچے اسکولوں میں داخل ہوئے ہیں اس موقع پر ایس آر او ٹھٹھہ منجمینٹ کے عرفان سموں، عبدالستار بہرانی، صوبیہ عمیر موجود تھے۔