مذہب اسلام کا معیار صحابہ کرامؓ ہیں یہ وہ بنیادی اساس ہیں کہ جنکے بغیر دین مکمل نہیں رہتا، مولانا تاج محمد حنفی
ٹھٹھہ( امین فاروقی )اہلسنت والجماعت سندھ رہنماءمولانا تاج محمد حنفی نے جامع مسجد آل عبداللہ دھابیجی میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہیکہ مذہب اسلام کا معیار صحابہ کرامؓ ہیں یہ وہ بنیادی اساس ہیں کہ جنکے بغیر دین مکمل نہی رہتا مسجد، مدرسہ، تعیلم، تبلیغ، جہاد حتی کہ مذہب اسلام کا ہر رکن انہی مقدساتؓ کے ذریعے امت تک پہنچا ہے لہذا اس واسطے رابطے کا نام پل ہے جو نبوتؐ اور امت کو ملاتا ہے اسی کی حفاظت دین کامل کی حفاظت ہے
مولنا تاج حنفی نے مزید کہا کہ مذہب اسلام کی بقاء اور دیگر سابقہ مذاہب کا اصلی حالت میں نہ رہنا ہی صحابہ کرامؓ کی عظمت کا شاہکار ہے جبھی تو دنیا کا ہر ذی شعور اس نعرے پر مجبور ہے کہ واہ صحابہؓ واہ لہذا عظمت صحابہؓ و دفاع صحابہؓ ہر مسلمان پر فرض ہے اس موقع پر اہلسنت والجماعت ضلع ٹھٹھہ رہنماوں مولنا عبدالحئ بلوچ، مولنا داود اعوان، مولنا فیاض دیشانی و دیگر موجود تھے۔