دربارِ عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی میں معراج النبی ﷺ کے عظیم یوم مبارک پر ایک عظیم الشان محفلِ معراج النبی ﷺ منعقد ہوئی 193

دربارِ عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی میں معراج النبی ﷺ کے عظیم یوم مبارک پر ایک عظیم الشان محفلِ معراج النبی ﷺ منعقد ہوئی

دربارِ عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی میں معراج النبی ﷺ کے عظیم یوم مبارک پر ایک عظیم الشان محفلِ معراج النبی ﷺ منعقد ہوئی

راولپنڈی ( فائزہ شاہ کاظمی ) دربارِ عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی میں معراج النبی ﷺ کے عظیم یوم مبارک پر ایک عظیم الشان محفلِ معراج النبی ﷺ منعقد ہوئی جس کی صدارت سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن نے کی جس میں مہمانِ خصوصی چورہ شریف کے عظیم روحانی پیشوا پیر سعادت علی شاہ و عظیم روحانی پیشوا پیر آف مانکی شریف پیر عدنان قادری تھے۔ پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے حضور نبی کریم ﷺ کے اس عظیم معجزہ معراج النبی ﷺ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم نے ارشاد فرمایا کہ پاک ہے وہ ذات جس نے اپنے بندہِ خاص کو سیر کروائی رات کے مختصر حصے میں ،

غور طلب بات ہے کہ لفظ عبد جسم اور روح کے مرکب کو کہتے ہیں اگر روح نکال دی جائے تو وہ خالی جسم ہے اور اگر جسم نکال دیا جائے تو وہ خالی روح ہے لیکن قرآنِ کریم میں واقعہ معراج کوبیان فرماتے ہوئے ربِ رحمن نے رہتی دنیا تک آنے والی انسانیت کو پیغام ارشاد فرمایا کہ پاک ہے وہ اللہ کہ جس نے اپنے بندہِ خاص ﷺ کو جسم اور روح کے ساتھ معراج عطا فرمائی۔ نبی کریم ﷺ کا سفرِ معراج شریف عظمت و رفعت اورمعجزات و امتیازات کی ایک ایسی شاندار داستان ہے جو جمیع انبیاء و رسل علیہ السلام میں سے کسی اور کے حصے میں نہیں آئی ہے۔ واقعہ معراج النبی ﷺ کو جس زاویے اور جس پہلو سے بھی دیکھیں تو مسلمانانِ عالم کے سر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ دربارِ رسالت مآب ﷺ میں جھکتے چلے جاتے ہیں۔

حضور نبی کریم ﷺ کا مسجدِ اقصیٰ میں تمام انبیاء و رسل کی امامت فرمانا شانِ بشریت کی معراج ہے۔ سدرۃ المنتہیٰ کے مقام سے نعلین شریفین کے ہمراہ آگے تشریف لے جانا شانِ نورانیت کی معراج ہے اور آپ ﷺ کا لا مکان تک تشریف لے جانا اور اللہ کریم کے اتنے قرب میں پہنچنا کہ جیسے دو کمانوں یا اس سے کم فاصلے تک جو کہ حقیقتِ محمدی ﷺ کی معراج ہے جو آج تک نہ کوئی سمجھ سکا اور نہ ہی قیامت تک سمجھ سکے گا۔ آج بھی امتِ مسلمہ اگر اپنے کرم آقا ﷺ کے ساتھ اپنا رشتہ، اپنا تعلق اور اپنی نسبت مضبوط سے مضبوط تر کر ے اور حقیقی معنوں میں وفار دار و نمک حلال ہو جائے

تو کوئی وجہ نہیں کہ دین و دنیا میں یقینی کامیابی اس کا مقدر بن جائے گی۔ محفل میں ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت شہباز ظہیر، کثیر تعداد میں علمائے کرام و نعت خوانانِ عظام ، شمع رسالت ﷺ کے پروانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ محفل کا اختتام درود وسلام کے بعد پیر محمد نقیب الرحمن کی وطن ِ عزیز کی سلامتی خوشحالی ترقی ،افواجِ پاکستان کی سربلندی، اتحاد بین المسلمین اور پوری دنیا سے کرونا وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا پر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں