پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل ضلع لیہ کا آج 14 مارچ 2021ء کو پہلی تعارفی تقریب اور محفلِ مشاعرہ زکریا سائنس اکیڈمی لیہ کے خوبصورت ہال میں منعقد 231

پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل ضلع لیہ کا آج 14 مارچ 2021ء کو پہلی تعارفی تقریب اور محفلِ مشاعرہ زکریا سائنس اکیڈمی لیہ کے خوبصورت ہال میں منعقد

پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل ضلع لیہ کا آج 14 مارچ 2021ء کو پہلی تعارفی تقریب اور محفلِ مشاعرہ زکریا سائنس اکیڈمی لیہ کے خوبصورت ہال میں منعقد

لیہ (رپورٹ شہزادافق )۔تقریب میں PBA لیہ کی جنرل باڈی،ویمن ونگ،سکالر ونگ،کلچرل ونگ اور میڈیا ونگ کے مرکزی عہدیداران نے بھر پور شرکت کی۔اس پہلی تقریب کی دو نشستیں تھیں۔پہلی نشست پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل کا لیہ جیسے علمی و ادبی شہر میں قیام اور اسکے اغراض و مقاصد کے حوالے سے تھی۔جبکہ دوسری نشست محفلِ مشاعرہ پر مبنی تھی۔ دونوں نشستوں کے صدارتی پینل میں معروف دانشور پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین (ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر PBA)،میاں شمشاد حسین سرائی(ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ PBA)،

منظور حسین بھٹہ (صدر سرائیکی ونگ PBA لیہ)، پروفیسر گُل محمد خان (سینئر وائس پریزیڈنٹ PBA جنرل ونگ ) مہمانانِ خصوصی میں پروفیسرڈاکٹر حمید الفت ملغانی،پروفیسر عمران اشرف (سینئر نائب صدر PBA. کلچرل ونگ)

،پروفیسر ڈاکٹر عطا محمد،مہمانانِ اعزاز میں آپا نسیم فرودس صاحبہ،پروفیسر صفیہ انور صفی صاحبہ اور مہمانانِ محتشم میں عبدالقدوس ساجد اور مشی ملک صاحبہ تھیں۔تقریب کی نظامت کے فرائض شیخ اقبال حسین دانش نے انجام دیئے۔پہلی نشست کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔شیخ اقبال دانش نے شرف حاصل کیا۔نعتِ رسولِ مقبول کا شرف محترمہ فرحینہ کمال(دختر نسیمِ لیہ) سیکرٹری جنرل ویمن ونگ نے حاصل کیا۔تنظیم کے اغراض و مقاصد بندہء ناچیز “

شمشاد سرائی” نے پیش کئے۔اسکے بعد اظہارِ خیالات کرتے ہوتے پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین نے پی۔بی۔اے کے لیہ میں قیام کو اہلِ قلم (شعراء و شاعرات) کے لیے خوش آئیند قرار دیا اور اپنی مکمل سرپرستی کا یقین دلایا۔PBA لیہ میں خواتین اہلِ قلم کو سراہا۔ دیگر مقریرین میں آپا نسیم فروس صاحبہ،مشی ملک صاحبہ،فرحینہ کمال صاحبہ،پروفیسر ڈاکٹر گل محمد صاحب،پروفیسر ڈاکٹر حمید الفت صاحب،عبدالقدوس ساجد صاحب شامل تھے

خصوصی شرکت میں سید عثمان شاہ “چیف ایڈیٹر روزنامہ سنگِ بے آب لیہ، محترمہ نادیہ خان ، سیدہ نصرت علی ،غلام مصطفیٰ پروسیکیوٹر اور میاں امداد حسین لیکھی سرائی،لوک فنکار اسلم ساجد تھے۔دوسری نشست محفلِ مشاعرہ کی تھی۔جن شعراء و شاعرات نے کلام پیش کیا۔ان میں شیخ اقبال حسین دانش،سعید احمد رازی،

قمر عباس بری، ضیاءانجان سرائیکی،شمشاد سرائی،یامین راول بلوچ، مشی ملک،عمران علی شاہ، موسیٰ کلیم،پروفیسر طاہر مسعود مہار،حکیم عبدالقدوس ساجد، پروفیسر صفی انور صفی،منظور حسین بھٹہ،پروفیسر حمید الفت ملغانی،پروفیسر عطا محمد عطا،اور ڈاکٹر پروفیسر مزمل حسین نے اپنا اپنا بھرپور کلام پیش کیا اور سامعین سے داد وصول کی۔ہال تالیوں سے گونجتا رہا۔پھر پی۔بی۔اےلیہ کے ممبران سے “اہلِ قلم ڈائریکٹری کا فارم پُر کرائے گئے۔اور PBA انٹرنیشنل کی آفر “رمضان پیکج اور عید پیکج کے Deserving ممبرز کے نام درج کئے گئے

۔اس موقع پر یادگار گروپ فوٹو بنائے گئے۔اور آخر پر شرکاء کو زکریا اکیڈمی کے پرنسیپل پروفیسر گل محمد کی طرف سے مکلف چائے اور کولڈ ڈرنکس پیش کی گئی اور کامیاب تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں