آل پاکستان پرائیوٹ سکول اینڈ کالجز دولتالہ کا زون کا اجلاس زیر صدارت صدر سید امجد علی شاہ بخاری منعقد ہوا
دولتالہ (نوید اے راجہ سے)آل پاکستان پرائیوٹ سکول اینڈ کالجز دولتالہ کا زون کا اجلاس زیر صدارت صدر سید امجد علی شاہ بخاری منعقد ہوا دیگر شرکاء میں جنرل سیکرٹری پرویز اقبال،سینئر نائب صدر چوہدری محبوب عالم،سیکرٹری انفارمیشن ضلع راولپنڈی سید منور نقوی ،نائب صدور میڈم کنزہ،چوہدری محمد اسحاق،ملک اتفاق،سیکرٹری انفارمیشن عابد چوہدری،نوید افسر راجہ،عالم رضوی،ضمیر عابد،احسان قادر گیلانی،راجہ عامر محمود،ہمایوں رشید اور دیگر نے شرکت کی
اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے واضح احکاما ت کے باوجود مختلف نجی و سرکاری تعلیمی ادارے سکول لیونگ سرٹیفیکیٹ کے بغیر بچوں کو داخل کر رہے ہیں سابقہ سکولوں میں بچوں کے بھاری بھر کم بقایا جات کے باعث والدین بچوں کو ایک سے دوسرے سکول میں داخل کروا رہے ہیں
جس سے نجی تعلیمی ادارے مالی نقصان کا شکار ہو رہے ہیں لہذا اس سلسلے میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے پابند رہیں اور بغیر لیونگ سرٹیفیکٹ بچوں کو داخل نہ کیا جائے علاوہ ازیں تنظیم کو مزید موثر اور مستحکم کرنے کے لیے دولتالہ اور گردونواح کے نجی تعلیمی اداروں کو تنظیم کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے پیغامات ارسال کیے جائیں گے کورونا وائرس کے گزشتہ سال اور امسال بھی تعلیمی معاملات بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں