سوسائٹی کے زیر انتظام گاؤں کے دیگر فلاحی منصوبے بھی پائپ لائن میں ہیں جن پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا،محمد اشفاق انجم
دولتالہ (نوید اے راجہ سے)میانہ پھمبل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام فلاح و بہبود کے منصوبہ جات کا آغاز کر دیا گیا پہلے منصوبے میں اہل دیہہ کے مخیر حضرات کے تعاون سے قبرستان اور راستے کا معاملہ حل ہو گیا 16کنال قطعہ زمین قبرستان اور4کنال قطعہ اراضی راستے کے لیے مختص کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق میانہ پھمبل ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران محمد اشفاق انجم اور چوہدری غضنفر علی یر انتظام دیرینہ مسئلے کو حل کر لیا گیا
اہل دیہہ کے مخیر حضرات حاجی اصغر جنجوعہ،چوہدری یونس،چوہدری شمس تبریز،چوہدری اکرام،چوہدری ظہیر،چوہدری پرویز،چوہدری نذرحسین،نے فلاحی منصوبے کے لیے اپنی قیمتی زمین عطیہ کی اہل دیہہ کے باسیوں کی جانب سے مذکورہ افراد کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد اشفاق انجم نے کہا کہ سوسائٹی کے زیر انتظام گاؤں کے دیگر فلاحی منصوبے بھی پائپ لائن میں ہیں جن پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا طویل عرصے سے سوسائٹی مشاورت کا عمل جاری رکھے ہوئے تھی تا ہم گزشتہ روز افہام تفہیم سے تمام معاملات کو حل کر لیا گیا ہے