مہنگائی اور بے روزگای/معاشرے کا ناسور 275

مہنگائی اور بے روزگای/معاشرے کا ناسور

مہنگائی اور بے روزگای/معاشرے کا ناسور

تحریر،نثاربیٹنی،،
مملکت اسلامیہ پاکستان اس وقت کئی طرح کے مسائل میں گھرا ہوا ہے جن میں ایک اہم مسئلہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اسکے نتیجہ میں بے روزگاری ہے، موجودہ ہوشربا مہنگائی کے اثرات جہاں درمیانے طبقے پر پڑ رہے ہیں وہاں خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں، آج بازاروں میں جس طرف بھی نظر دوڑائیں خواتین، بچوں اور مرد بھکاریوں کی بہت بڑی تعداد گھومتی نظر آئے گی، اندازے غلط بھی ہوسکتے ہیں لیکن اکثریت غربت کی وجہ سے ہی بھیک مانگ رہے ہیں، جبکہ سفید پوش طبقہ عزت کے مارے خاموشی سے ذلت اٹھارہا ہے

اگرچہ پہلی حکومتوں میں بھی صورت حال تسلی بخش نہیں تھی اور غربت اور مہنگائی ہوتی رہی لیکن پچھلے 5 سال سے بے روزگاروں اور بھکاریوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، موجودہ حکومت کی نیک نیتی پر شک نہیں لیکن حکومت کی طرف سے آئے روز نئے ٹیکسوں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور اشیاء کی بڑھتی قیمتوں کا آسان شکار غریب ہی ہے، گوکہ موجودہ حکومت کو مہنگائی اور بے روزگاری کا سوفیصد موردالزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا لیکن اس حکومت میں بھی غربت اور مہنگائی کے سدباب کے لیے مختصر یا طویل مدتی منصوبے شروع نا ہوسکے

جو تحریک انصاف حکومت کی کابینہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اس وقت موجودہ حکومت کی ٹیم نمبر گیم کی چکروں میں سابقہ حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناکر نوکری پکی کررہی ہے لیکن اب عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں اور وہ موجودہ حکومت سے فوری ریلیف کے منتظر ہیں لیکن یہ ریلیف اگلے کئی ماہ تک نظر نہیں آرہا، گوکہ عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے کسی حدتک مایوس ہوچکے ہیں لیکن بہرحال

عوام اب بھی وزیراعظم عمران خان کی شخصیت سے امید لگائے بیٹھے ہیں لہذا ضروری ہے کہ وزیراعظم خود میدان میں اتریں اور غریب عوام کی تکالیف کا مداوا کریں، عوامی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں، مہنگائی کے ہاتھوں یرغمال بنی قوم کے لیے فوری ریلیف کے اقدامات کریں کیونکہ پانی سر سے اونچا ہوتا جارہا ہے، اگر ایسے اقدامات نا کیے گیے تو عوام کے دلوں میں اس وقت جو لاوا پک رہا ہے وہ ابل کر موجودہ حکومت کو خس وخاشاک کی طرح بہادے گا جس میں یقینا” وزیراعظم عمران خان کی ذات کو زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں