مڈل ایسٹ میں مقیم بعض پاکستانی سیاستدانوں کو اوورسیزپاکستانیوں کی تکالیف نظر نہیں آتیں، کیپٹن عاصم ملک 254

مڈل ایسٹ میں مقیم بعض پاکستانی سیاستدانوں کو اوورسیزپاکستانیوں کی تکالیف نظر نہیں آتیں، کیپٹن عاصم ملک

مڈل ایسٹ میں مقیم بعض پاکستانی سیاستدانوں کو اوورسیزپاکستانیوں کی تکالیف نظر نہیں آتیں، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(نمائندہ خصوصی) ممتاز شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ مڈل ایسٹ میں مقیم بعض پاکستانی صرف اپنے پارٹی لیڈران کو خوش کرنے کے لیے خوشامدی بیانات جاری کرتے رہتے ہیں لیکن انکو اوورسیز پاکستانیوں کی تکالیف نظر نہیں آتیں، اوورسیز پاکستانی بہت زیادہ مسائل کا شکار ہں، انہوں نئ کہا کہ یہ پاکستانی جتنا اپنے پارٹی آقاوں کو خوش کرنے کے لیے فرضی بیانات دیتے رہتے ہیں

اگر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی کچھ وقت نکالتے تو آج نہ صرف میری آواز مزید مضبوط ہوتی بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے کئی مسائل بھی حل ہوچکے ہوتے لیکن یہ پاکستانی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، میں ایسے پاکستانیوں کو بے نقاب کرونگا جو اوورسیز پاکستانیوں کے جذبات سے کھیل کر اپنے مفادات حاصل کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں