لاک ڈاؤن کے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر کسی سے کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی ، محمد اشفاق 124

لاک ڈاؤن کے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر کسی سے کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی ، محمد اشفاق

لاک ڈاؤن کے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر کسی سے کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی ، محمد اشفاق

دولتالہ(نامہ نگار) لاک ڈاؤن کے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر کسی سے کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ایس او پیز پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار نائب تحصیلدار محمد اشفاق نے دورہ دولتالہ کے موقع پر دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے پر ثناء اللہ کھاد ڈیلر کو3000اور ابرار کھاد ڈیلر کو2500روپے جرمانہ کیا گیا انہوں نے دکانداروں سے مزید کہا کہ ہفتہ اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کی پابندی کی جائے اس موقع پر انجمن تاجراں دولتالہ کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ ہم راولپنڈی شہر کے دکانداروں کے ساتھ جمعہ اور ہفتہ کو لاک ڈاؤن کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں